خطبات

شیخ الہند مولانا محمود حسنؒ کے معتمد تلمیذِ رشید اور ولی اللّٰہی سلسلے کی نمائندہ شخصیت
مولانا عبید اللہ سندھیؒ کا علمی و فکری تعارف؛
دو اہم کتب کے تناظر میں
اظہارِ خیال:
از محقق العصر فکرِ ولی اللّٰہی
حضرت مولانا مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری حفظه الله
برموقع تقریبِ رونمائی کتاب
1۔ "المَوقِف في الحدیث النّبَوي الشّریف"
و
"خطبات ومقالات امام سندھیؒ"
بتاریخ :
26؍ جمادی الاُخرٰی 1446ھ / 29؍ دسمبر 2024ء
بروز: اتوار
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ خطاب کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
0:00 آغاز خطاب
1:21 امامِ انقلاب مولانا عبیداللہ سندھیؒ؛ شریعت، طریقت اور سیاست کی جامع شخصیت اور ولی اللّٰہی سلسلے کی اہم کڑی
3:17 حضرت سندھیؒ کے قبولِ اسلام اور تعلیم و تربیت میں ولی اللّٰہی بزرگوں کا فیضان
5:49 حضرت نانوتویؒ کی کتب سے استفادے کے نتیجے میں علوم میں گہرائی
9:41 22 سال کی عمر میں مجتہدانہ بصیرت سے فقہی مسئلے فرضیتِ جمعہ پر ’’إزالۃُ الشُّبہۃ عن فرضیّۃ الجُمُعۃ‘‘ کی تالیف
11:13 تکمیلی ملکات کے حصول کے لیے حضرت شیخ الہندؒ کی صحبت اور مستقبل کی رہنمائی
13:19 مولانا سندھیؒ کا ہندوستانی نمایاں اقوام سے گہرا ربط و تعلق اور ان کی نمائندہ شخصیت
16:09 حضرت شیخ الہندؒ کے حکم پر انگریز سامراج کے خلاف جدوجہدِ آزادی کی تعلیم و تربیت کے لیے؛ آزاد مرکز ’’دارالرشاد‘‘، دیوبند میں ’’جمعیت الانصار‘‘، دہلی میں ’’نظارۃ معارف القرآنیہ‘‘ اور کابل میں ’’جنود اللہ الربانیہ‘‘ کا قیام (پہلے دور کی حکمتِ عملی)
24:10 نقلی، عقلی اور کشفی دلائل کی روشنی میں حضرت شیخ الہندؒ سے اخذِ حدیث اور سیاسی تعلیم و تربیت
25:54 حضرت مولانا عبیداللہ سندھیؒ کی سیاسی جدوجہد کے دو اَدوار: پہلے دور کی حکمت علمی؛ جنگِ آزادی کے لیے جہادی (عسکری) جدوجہد
31:54 مولانا سندھیؒ کی نیشنل ازم کی اساس پر قومی جمہوری جدوجہد کی حکمتِ عملی (1920ء کے عالمی منظر نامے کے تناظر میں)
34:31 رجعت پسند طبقات اور روشن خیال جدت پسند انگریز سامراج کے حامی طبقے کے خلاف جدوجہد
41:29 دور کے بدلتے تقاضے کو سمجھنے والی تین نمایاں شخصیات، نیز قومی جمہوریت اور عدمِ تشدد کی اَساس پر فکری و عملی جدوجہد
43:29 دینِ اسلام کی اَساس پر دوسرے دور کی علمی بنیادیں؛ ’’المَوقِف فی الحدیث‘‘ اور ’’خطبات و مقالات‘‘،  مولانا عبیداللہ سندھیؒ کے گہرے مطالعے اور غور و فکر کا جامع خلاصہ
45:13 ’’المَوقِف فی الحدیث‘‘ اور ’’التمہید لتعریف أئمّۃ التّجدید‘‘ (برصغیر میں تجدیدِ دین کی تاریخ) کا جامع خلاصہ اور اس کی شرح کی خصوصیت
51:50 ہندوستان میں فہمِ حدیث کے مختلف طریقے (حقانی و مجددی) اور ولی اللّٰہی مشائخ کے فہمِ حدیث کی جامعیت
56:48 حکمتِ ولی اللّٰہی کی چار بنیادی کتب؛ الخیر الکثیر، البدور البازغہ، التّفہیمات الالٰہیہ اور تاویل الاحادیث کی اَساس پر مولانا سندھیؒ کی اپنے تفسیری اسلوب پر نظرِ ثانی اور دور کے بدلتے تقاضوں کے مطابق نئے تفسیری منہج کا تعین
59:56 وطن واپسی اور آپؒ کے افکارِ عالیہ پر مبنی خطبات و مقالات کی تاریخی اہمیت
1:09:55 ’’خطبات و مقالات‘‘ کی ترتیب اور اہم ابواب: پسِ منظر، تاریخی تسلسل، حکمتِ ولی اللّٰہی؛ تعارُف و تسلسل، سیاسی پارٹیاں اور اداروں کا قیام، نیز آزاد برصغیر کا دستوری خاکہ؛ سروراجیہ منشور
1:11:46 ’’خطبات و مقالات‘‘ کے سیاق و سباق اور اِشارات کی وضاحت، نیز باشعور ذہن کی آبیاری کا سامان اور معترضین پر اِتمامِ حجت
1:14:40 مولانا سندھیؒ کے خلاف انگریز سامراج اور ان کے آلہ کاروں کا جھوٹا پروپیگنڈا
1:17:03 حضرت سندھیؒ؛ شیخ الہندؒ کے مشن کے اصل وارث اور جانشین
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

What is خطبات?

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرانیہ ، لاہور ۔ پاکستان
Presented by Rahimia Institute of Quranic Sciences, Lahore Pakistan
w: www.rahimia.org
FB: @rahimiainstitute