دُرُوس اَلبُدُورُ البَازِغَۃ

امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُورسِ حکمت

 درس: 12
(پہلا مقالہ: مبحثِ ثانی، فصل 3)
(اخلاقِ فاضلہ کے حقائق کا جامع نظریہ)
سماحت کی اہمیت، اس کے متضاد سات کرداروں کا تجزیہ اور شجاعت کی حقیقت
 مُدرِّس: ولی اللہی محققِ عصر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
 مؤلف النجوم الساطعة شرح البدور البازغة
بتاریخ: 07؍ جون 2023ء / 17؍ ذی قعدہ  1444ھ
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
 ۔ ۔ ۔ ۔ درس کے مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ تیسرا خُلق؛ سماحت کی لغوی و اصطلاحی تحقیق
✔️ ۱) تنگی و طیش دونوں حالتوں میں انسان کا بڑا پن اور قلبی وسعت 
✔️ ۲) پست عادات و افعال پر کنٹرول اور بچاؤ کی قلبی صلاحیت 
✔️ حضرت علی المرتضیٰؓ کے شعر سے ’’مطلبِ دنیّ‘‘ کی وضاحت
✔️ رجل سَموح کے بالمقابل سات متضاد بداخلاقیوں کے حاملین کا تحلیل و تجزیہ 
✔️ پہلاآدمی؛ ’’رجلِ غیرِ مُموِّہ‘‘ (کمینگی والی عادات کا اسیر) کی حالت کا جائزہ
✔️ دوسرا آدمی؛ رجلِ ضُجور (زُود رَنج) اور ردّیّ الرَجاء (ہلاکت، مغلوبیت اور  ذلت پر مبنی پست امیدوں والا) 
✔️ تیسرا آدمی؛ رجلِ شَحیح (بخیل) کی حالت 
✔️ چوتھا آدمی؛ رجل ھَلوع (شر کی صورت میں رونے پیٹنے اور خیر کی صورت میں اکڑنے والا)
✔️ پانچواں آدمی؛ رجل اِمَّعہ (موقع پرست و مفاد پرست)
✔️ چھٹا آدمی؛ رجلِ عَبوس (غصے اور غم کی وجہ سے ہر وقت ماتھے پر تیور)
✔️ ساتواں آدمی؛ ذرا سی بات اور معمولی سی لغزش بھی معاف نہ کرنے والا
✔️ رجلِ سَموح کی نمایاں صفات و کردار
✔️ رجلِ سَموح کے انتقامی جذبے کے چار پہلو؛ اجتماعی ظلم، مکمل تیاری، جدوجہد و کوشش اور مصلحتِ کلیّہ
✔️ عدمِ انتقام کے جذبے کا نام سماحت نہیں!
✔️ جوّاد (سخی) کی تعریف نیز شریعت میں رجلِ سموح کے لیے ’’الخُلق الحسن‘‘ کی اصطلاح مستعمل
✔️ حدیث میں حسنِ خُلق (سماحت) اور اچھے پڑوس کے دو وصف
✔️ چوتھا خُلق؛ شَجاعت (بہادری) کی تعریف
✔️ بہادری کا تعلق اجتماعی مفاد اور مصلحتِ بالغہ سے ہے
✔️ محض مصلحتِ کلیّہ اور مفادِ عامہ کا علم حاصل کر لینا شجاعت نہیں!
✔️ مصیبت و مشقت کے موقع پر کمزور دل آدمی کی بہادری کا معاملہ
✔️ بغیر مقصد کے لیے مرنے کے لیے اِقدام کرنا شجاعت نہیں!
✔️ بسا اوقات جنگ سے راہِ فرار بھی بہادری ہے
✔️ نفسانی خواہشات کا اسیر  بہادر نہیں ہو سکتا!
✔️ عزم و ہمت شجاعت کا تکملہ اور ان کا باہمی تعلق
✔️ عزم کی تعریف و توضیح نیز عزم اور یقین دونوں برابر وزن رکھتے ہیں
✔️ ایک عملی صورت کا پختہ عزم کرنے کے بعد فیصلہ پر تردّد و اضطراب کا ہونا عزم کے منافی

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

What is دُرُوس اَلبُدُورُ البَازِغَۃ?

امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’اَلبُدُورُ البَازِغَۃ‘‘ کے توضیحی دُورسِ حکمت
مُدرِّس:
ولی اللہی محقق عصر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
مؤلف النجوم الساطعة شرح البدور البازغة
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور