Khutabat e Khilafat

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ

خُطبہ 94:
فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (3)
نبوت کے مقاصد کی تکمیل اور اس کی خلافت کے معیارات کی بنیاد پر افضلیتِ شیخینؓ ؛ احادیثِ نبویہؐ کا استقرائی جائزہ (1)
 خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
 بتاریخ : ۴؍ رمضان المبارک 1447ھ / 22؍ فروری 2026ء
 بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ سابقہ درس کا ما حصل  
✔️ اکاون (51) احادیثِ نبویہؐ کی تصریحات و اشارات سے افضلیتِ شیخینؓ کا ثبوت
✔️ اصل بحث شروع کرنے سے پہلے دو تمہیدی نکتے
 ✔️ نکتۂ اول :حضرات شیخینؓ کو قطعی طور پر امت میں افضلیت حاصل
✔️ قرائن پر مشتمل اخبارِ آحاد جو (بوجہ کثرت) حدِ یقین کا درجہ رکھتی ہیں
✔️ قرائن کی دو قسمیں؛ خبرِ واحد کے اصل مقصد کے موافق دلائلِ ظنیہ و خطابیہ
✔️ نکتۂ ثانی : احادیث کے استقراء و تتبع سے مدارِ افضلیت کے چار خصائل
✔️ ۱۔ صفاتِ نفسانیہ کے اعتبار سے شیخینؓ کو صدیقیت و شہیدیت کا منصب حاصل
✔️ ۲۔ جان و مال سے نبی اکرمؐ کی معاونت اور غلبۂ دین کے لیے جدوجہد
✔️ ۳۔ حضرات شیخین کا مقاصدِ نبوت کی تکمیل کے لیے کردار
✔️ ۴۔ آخرت میں اونچے درجات ؛ صدیقؓ اکبر کے لیے تجلئ خاص اور فاروقؓ اعظم سے حق تعالیٰ کا معانقہ
✔️ ان چار فضائل کا حامل شخص ہی خلافتِ نبوت کے معیار و مدار پر پورا اترتا ہے
✔️ ولی اللہی نکتۂ نظر سے احادیث کے مطالعے کی ضرورت
✔️ پہلی حدیث میں حضرات شیخینؓ کی عرب و عجم پر مشتمل حکومت کی طرف اشارہ
✔️  دوسری حدیث؛  حضورؐ کے بعد پوری امتِ محمدیہ میں تین خلفاء کا وزن سب سے زیادہ
✔️ تیسری حدیث میں دینِ اسلام کو غالب کرنے والے خلفاء کی ترتیب کی طرف اشارہ
✔️  چوتھی حدیث میں خواب کے ذریعے  خلافتِ راشدہ کی نوعیت  کی طرف اشارہ
✔️ ان پانچ احادیث کا ماحصل؛ حضرات شیخینؓ سے نبوت کے کارہائے مطلوبہ کی تکمیل


بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute

 منجانب : رحیمیہ میڈیا

What is Khutabat e Khilafat?

خطبات خلافت بسلسلہ افکار امام شاہ ولی اللہ
رمضان المبارک 1443
مقرر: مفتی عبد الخالق آزاد رایٗے پوری ، مسند نشین سلسلہٗ عالیہ رحیمیہ رایٗے پور۔
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرانیہ ، لاہور ۔ پاکستان
Presented by Rahimia Institute of Quranic Sciences, Lahore Pakistan
W: www.rahimia.org
FB: @rahimiainstitute
Twitter: @rahimia