Khutabat e Khilafat

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ

خُطبہ 92:
فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (1)
 افضیلتِ شیخینؓ: ایمان، سابقیت، جہاد اور انفاق کے قرآنی و نبوی معیارات کے تناظر میں

 خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
 بتاریخ : یکم؍ رمضان المبارک 1447ھ / 19؍ فروری 2026ء
 بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ سابقہ دروس کا خلاصہ
✔️ فصل کا عنوان: افضیلتِ شیخین؛ حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کا اثبات
✔️ آٹھویں فصل کا بنیادی مقصد‘ حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی تمام صحابہ پر برتری اور فضیلت کو ثابت کرنا
✔️ فصل کی دو حصوں میں تقسیم: مقصدِ اول میں ادلہ نقلیہ اور عقلیہ کا بیان
✔️مقصدِ اول میں نقلی دلائل کے چار مسالک
✔️ مسلکِ اول: حضرت ابوبکر صدیقؓ کی افضلیت
✔️ صحابہؓ میں درجات کا فرق: اللہ تعالیٰ نے تمام صحابہؓ کو ایک ہی درجے پر نہیں رکھا بلکہ بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے۔
✔️ فضیلت کے معیارات: ادلۂ شرعیہ کے استقراء سے صحابہؓ میں فضیلت کی دو بنیادیں
✔️ سوابقِ اسلامیہ: اسلام کے مشکل ترین دور میں سب سے پہلے ایمان لانے والے
✔️ نفسِ ناطقہ کی صفات کے اعتبار سے اعلی درجے کے نفوس کی اقسام: صدیقیت، شہیدیت اور حواریت
✔️ افضلیت میں غیر مؤثر صفات: خوبصورتی (جمال)، مال کی کثرت یا اونچا نسب
✔️ (1) اس کے ثبوت میں قرآنی شہادت: وَ مَا اَمْوَالُكُمْ وَ لَا اَوْلَادُكُمْ (السبا-۳۴: ۳۷) کہ تمہارے مال اور اولاد تمہیں اللہ کے قریب نہیں کرتے
✔️ ’’سوابق اسلامیہ‘‘ وصفِ فضیلت پر قرآنی و حدیثی نصوص اور امام دہلویؒ کی تشریحات
✔️ فضیلت کا قرآنی معیار: ایمان، عملِ صالح اور تقویٰ
✔️ (2) حدیثِ نبوی سے وضاحت (سہل بن سعدؓ کی روایت) غریب مگر متقی شخص مالداروں سب سے بہتر
✔️ (3) افضلیت کا مدار جہاد فی سبیل اللہ : مجاہدین کا درجہ گھر بیٹھنے والوں سے بہت زیادہ بلند
✔️ حضرات شیخینؓ بلا عذر تمام مشاہدِ خیر میں آنحضرتﷺ کے شریک
✔️ وَمَا لَكُمْ أَلَّا تُنفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلِلَّهِ مِيرَاثُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ (حدید-۱۰:۵۷) کی توضیح
✔️ فتح مکہ سے پہلے قتال اور مال کا خرچ والے کے بہتر ہونے پر نصِ قطعی
✔️ حضورؐ کی اعانت باعتبار قتال و انفاق میں سبقت ہی فضیلت کا معیار
✔️  سورۂ انفال کی آیت میں ’’فَأُولَٰئِكَ مِنكُمْ‘‘سے صحابہؓ میں ہجرت اور جہاد میں فائق تر کے لیے مرتبہ اور فضیلت
✔️ حضرت ابوبکر صدیقؓ کی افضلیت: بخاری کی ایک حدیث (روایت ابودرداءؓ)
✔️ حضرت خالد بن ولیدؓ اور حضرت عبدالرحمن بن عوفؓ میں تلخی کا واقعہ اور سابقین اولین کی فضلیت کی نبویؐ بشارت
✔️ ہجرت سے پہلے حضرات شیخینؓ کا مالی و جسمانی قربانی کا جذبہ
✔️ شیخینؓ کی افضلیت؛ اسی بنیاد پر شاہ صاحبؒ کا استدلال کہ شیخینؓ دیگر تمام صحابہ بشمول حضرت علیؓ سے افضل ہیں
✔️ ایک ایمان افروز واقعہ؛  حضرت ابوبکر صدیقؓ کی انتہائی سادگی و فقر، آپؓ کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے سلام اور عشقِ الہیٰ میں جواب
✔️ مشرکین کی حضورؐ کو جسمانی تکالیف اور اور عشقِ رسولﷺ میں ابوبکر صدیقؓ کی جرات و بہادری کی عظیم قربانی
✔️ دفاعِ رسول ﷺمیں حضرت ابوبکر صدیقؓ کے سر مبارک پر تشدد کے نشانات
✔️ صدیقِ اکبرؓ سب سے زیادہ بہادر انسان‘ حضرت علیؓ کی گواہی
✔️ حضرت علیؓ کا رجل مومن کے وصف : ’’یَكْتُمُ اِیْمَانَهٗ‘‘ کا ابوبکرؓ کے وصف : یعلن ایمانہ سے افضلیت ثابت کرنا)
✔️ محبتِ رسولؐ اور حضرت ابوبکرؓ کا اپنے والد پر غیرتِ ایمانی کا مظاہرہ

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute

منجانب: رحیمیہ میڈیا

What is Khutabat e Khilafat?

خطبات خلافت بسلسلہ افکار امام شاہ ولی اللہ
رمضان المبارک 1443
مقرر: مفتی عبد الخالق آزاد رایٗے پوری ، مسند نشین سلسلہٗ عالیہ رحیمیہ رایٗے پور۔
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرانیہ ، لاہور ۔ پاکستان
Presented by Rahimia Institute of Quranic Sciences, Lahore Pakistan
W: www.rahimia.org
FB: @rahimiainstitute
Twitter: @rahimia