خطبات

🔸 خطبۂ جمعہ: نکات 0:00 آغاز خطاب 1:37 جھوٹ، خلافِ واقعہ، دجل و فریب، بہتان ترازی اور حقائق مسخ کرنا‘ دراصل معاشروں کے زوال اور تباہی کا باعث 7:03 صداقت و امانت کے پیکر حضرات انبیاءؑ اور الہی تعلیمات میں معاہدہ نکاح، معاہدہ بیع، قومی اور بین الاقوامی سطح کے معاہدات میں قول و فعل میں سچائی کی واضح ہدایات 13:19 قولِ سدید کا مفہوم: تحریر، تقریر، فتویٰ، نوٹیفکیشن اور آڈر میں بالکل درست حقائق اور سیدھی بات کی پابندی لازمی ہے 16:01 قول اور فعل آپس میں جڑے ہو اور زبان قولِ سدید کی پابند ہو تو اللہ تعالٰی عمل بھی درست کر دیتا ہے 19:11 ہر سنی سنائی بات آگے منتقل کرنے والا حدیث کی رو سے جھوٹا شخص 21:04 خطبے میں پڑھی گئی آیت کا سیاق و سباق اور جھوٹے الزامات اور بہتان تراشی اور ایذائیں دینے والوں پر اللہ کی لعنت اور مسلمان کو سخت تنبیہ 24:42 انبیاءؑ کی بہیمیتِ شدیدہ صفیقہ اور ملکیتِ عالیہ میں تصالح کے نتیجے میں وجاہت، حکمت اور عصمت کا اعلٰی مقام نیز وجاہت کے اثرات و نتائج 29:36 حضرت موسیٰؑ کی وجاہت: حقائق کے ادراک کے ساتھ پُر عزم فیصلہ سازی، قوم کو مصائب سے نکالنے اور ظلم کے اندھیروں کو دور کرنے کی حکمتِ عملی، الزامات اور نو آزمائشیں اور جھوٹے الزامات پر استقامت 39:36 سوچ سمجھ کر حقائق کی اساس پر اختیار کیے گئے مؤقف پر استقامت کے نتیجے میں ایذائیں اور آزمائشیں آتی ہیں 42:19 مالِ غنیمت کی تقسیم کے موقع پر نبی اکرمؐ کی ایذاء رسانی اور حضرت موسیٰؑ کے لیے دعائیہ کلمات 45:17 انبیاءؑ کے بعد مؤمن مردوں اور ایمان والی عورتوں کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کے لیے سخت سزا نیز صحابہؓ اور اولیاء اللہؒ کی عصمت و وجاہت کی حقیقت 47:27 حضرات خلفائے ثلاثہؓ کی وجاہت اور پُر عزم کردار؛ فتنہ زکوة، مرتدین کا مقابلہ اور جمعِ قرآن 54:39 حضرت علی المرتضیٰؓ کا خوارج کی طرف سے درپیش ایذاؤوں کا بلند عقل، عمل کی پاکدامنی اور صبر و استقامت سے مقابلہ اور ان کے انتہاء پسندانہ تصورات اور فتنوں کے خلاف وجیہانہ کردار 1:06:56 حضرت امیر معاویہؓ اور بنو امیہ کی وجاہت: قرآن حکیم کی اساس پر دینِ اسلام کے بین الاقوامی سیاسی نظام کی حفاظت، احادیث کی جمع و تدوین 1:07:29 فقہاء و محدثین اور علمائے ربانین کو درپیش تکالیف، عداوتیں اور جھوٹے فتوے اور ان کا وجیہانہ کردار 1:14:33 امام ابوحنیفہؒ کی فقاہت و حکمت اور علمی دقائق سے متعلق امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی اہم گفتگو 1:18:05 امام شاہ ولی اللہؒ کا علمِ حدیث کے اگلے مرحلے؛ علمِ اسرارِ دین کی تحقیق و تدوین کے لیے پُر حکمت اور وجیہانہ تجدیدی کردار 1:19:07 حضرت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کو روایتی ظاہر پسند حلقوں کی طرف سے شدید قلبی و جسمانی اذیتیں، معاندانہ سازشیں اور تکفیری فتوے 1:19:58 ولی اللّٰہی فکر کی وضاحت: ’’حجة اللہ البالغہ‘‘ کی بنیاد پر دینِ اسلام کی حکمتوں کا تعین، احادیثِ نبویہ کے مکمل نظام کی تفہیم، اقترابات اور ارتفاقات کے دینی نظام کی وضاحت 1:21:15 فکرِ ولی اللّٰہی کا اگلا تسلسل‘ امام شاہ عبدالعزیزؒ اور ان کی جماعت کی جدوجہد : برطانوی غلبے کے بعد قومی حکومت کے قیام کے لیے رجال کار کی تیاری 1:24:30 فکرِ ولی اللّٰہی فردِ واحد کانام نہیں‘ حضرت مجدد الف ثانیؒ سے لے کر حضرت شیخ الہندؒ اور ان کے تربیت یافتگان علمائے حق کی پوری جماعت کے فکر و عمل کا نام ہے 1:26:19 1757ء سے قولِ سدید کے بر خلاف قولِ زُور (جھوٹ)، غلامی، ظلم، بدیانتی اور جہالت پر مبنی عمرانی، سیاسی، معاشی اور ادارہ جاتی تشکیل 1:28:29 حضرت مولانا قاری طیب صاحبؒ کے مطابق امام شاہ ولی اللہؒ کے الہامی فکر (حجة اللہ البالغہ) کی اساس پر دارالعلوم دیوبند کا قیام اور ہر درس میں شاہ صاحبؒ کی رائے کو ترجیح 1:31:06 فکرِ ولی اللّٰہی کے فروغ اور اشاعت کے لیے حضرت نانوتویؒ، حضرت شیخ الہندؒ اور ان کی تربیت یافتہ ولی اللّٰہی جماعت کا وجیہانہ کردار 1:36:32 بدقستمی سے تقسیم کے بعد فکرِ ولی اللّٰہی سے پہلو تہی برتی گئی 1:38:05 مشائخِ رائے پور کی فکرِ ولی اللّٰہی سے محبت و تعلق کے واقعات 1:45:20 مشکل دور اور سخت حالات میں پوری جانفشانی سے فکرِ ولی اللّٰہی کے احیاء میں حضرت شاہ سعید احمد رائے پوریؒ کا ذی وجاہت کردار 1:46:00 افغان جہاد سے متعلق حقائق پر مبنی وجیہانہ و حکیمانہ موقف اور ان پر کیمونسٹ افکار کی اشاعت کے جھوٹے اور بے بنیاد فتوے 1:46:46 انقلابِ ایران کے قضیے اور حضرت رائے پوریؒ رابع کی فکرِ ولی اللہی کی اشاعت پر استقامت و وجاہت 1:53:33 ہندوستان سے حضرت رائے پوریؒ کے خلاف جھوٹے الزامات اور فتوؤں کا جائزہ 1:53:55 فکرِ ولی اللّٰہی سے باشعور انسانوں کو روکنے کی بھونڈی حرکتیں کارگر ثابت نہیں ہو سکتیں! منجانب: رحیمیہ میڈیا #RahimiaInstitute #ShahSaeedAhmadRaipuri #FikrEWaliullahi #ShahWaliullah #IslamicThought #شاہ_سعید_احمد_رائے_پوری #فکر_ولی_اللّٰہی #شاہ_ولی_اللہ_دہلوی #ادارہ_رحیمیہ #خانقاہ_رائے_پور #تجدید_و_احیاء

What is خطبات?

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرانیہ ، لاہور ۔ پاکستان
Presented by Rahimia Institute of Quranic Sciences, Lahore Pakistan
w: www.rahimia.org
FB: @rahimiainstitute