دُرُوس اَلبُدُورُ البَازِغَۃ

امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُروسِ حکمت

 درس : 20
(پہلا مقالہ: مبحثِ رابع فصل؛ 9، 10)
 حکمتِ تعامُلیہ اور حکمتِ تعاوُنیہ: ارتفاقِ ثانی کی روشنی میں معاشی معاہدات اور تعاون باہمی کا ولی اللہی فلسفہ
 مُدرِّس : ولی اللہی محققِ عصر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
 مؤلف النجوم الساطعة شرح البدور البازغة
 بتاریخ : 20؍ ستمبر 2023ء / 03؍ ربیع الاول  1445ھ
 بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
 ۔ ۔ ۔ ۔ درس کے مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ حکمتِ تعامُلیہ؛ تبادلۂ اَشیاء اور تبرُّع کی حقیقت
✔️ حجة اللہ البالغہ کی روشنی میں حکمتِ تعامُلیہ کے تین دائرے؛ مُبادَلات، مُعاوَنات اور اَکساب
✔️ محبت و الفت‘ انسانوں میں تعاونِ باہمی اور تعلقات جال کی مانند ہیں
✔️ تبرُّع کی چند صورتیں
✔️ مُبادَلہ و مُعامَلہ کی سات صورتیں؛ بَیع، اِجارہ، ھِبہ، اِعارہ، دَین، سَلَم اور قرض
✔️ دَین کی تعریف نیز قرض اور دَین کا جوہری فرق
✔️ دَین کی دو صورتیں؛ سَلَم اور قرض
✔️ جس معاملے میں سود یا جوے کی شکل موجود ہو، وہ ناجائز ہے
✔️ مُعامَلات و مُبادَلات کے دو بنیادی مقاصد اور پانچ اساسی اصول
✔️ 1) مبیع و ثمن یا اجرت و منفعت میں جہالت اور دھوکہ دہی سے اجتناب
✔️ 2) باہمی رضا مندی سے فریقین کا ایجاب و قبول
✔️ 3) مجلسِ عقد میں فریقین کو معاملے پر غور و فکر کرنے کی کھلی چھوٹ جیسے؛ خیارِ مجلس، خیارِ عیب اور خیارِ شرط
✔️ 4) اجارے میں مدت مقرر کرنا اور سَلَم میں اوصاف کا متعین کرنا ضروری
✔️ 5) عاقِدَین عقل مند اور معاملات کا فہم رکھتے ہوں
✔️ معاملات میں کتابت، گواہ مقرر کرنے اور رھن رکھنے کی وجوہات اور ضرورت و اہمیت
✔️ باہمی مُعامَلات میں  قِمار (جوئے) اور ربوا (سود) کی ممانعت و حرمت کی بنیادی وجہ
✔️ رشوت کی ممانعت  
✔️ نقصان دہ پیشوں اور اور حکمرانوں سے متعلق ”حجة اللہ البالغہ“ کی اہم عبارت کی وضاحت
✔️ ۱) پیشوں کا تعین، مِلکِیّت کی تحدید اور  تبادلۂ دولت کے لیے شہری حکومت کا قیام لازمی
✔️ ۲) زرعی معیشت میں صنعت کاروں اور انتظامیہ کا حجم بڑھنا اور زراعت کے عمل کو چھوڑ دینا‘ تباہی کا باعث
✔️ ۳) نقصان دہ پیشوں کو روکنا اور سوسائٹی کے لیے مفید پیشوں کو رواج دینا‘ ریاست کے ذمہ داری
✔️ ۴) ریاست و مملکت کی خرابی و بربادی کا بڑا سبب: ضروری ارتفاقات ترک کرنا اور تعیّش پسندی کے امور کو فروغ دینا
✔️ ۵) عیش پرست حکمرانوں کے تسلّط سے ریاست کے تباہ و برباد ہونے پر تمام عرب و عجم کے مُدبِّرین کا اِتّفاق
✔️ ۶) حکمرانوں کی شہوات و خواہشات پورا کرنے کے لیے پیشوں میں فساد کا منظر نامہ
✔️ ۷) حقیقی پیشوں (زراعت، صنعت اور تجارت) کو مہمل چھوڑنا اور حکمرانوں کا ان پر بھاری ٹیکس لگانا‘  سوسائٹی کے لیے بہت بڑا نقصان
۸) دیمک کی طرح پھیلے ہوئے اس مرض کے خاتمے کے لیے حضور ﷺ کے ریاستی اِقدامات
✔️ فصل ۱۰؛ حکمتِ تعاوُنیہ (ارتفاقِ ثانی کی سطح پر باہمی تعاون کی حکمت) کی حقیقت اور ضرورت و اہمیت
✔️ باہمی تعاوُن کے چند شعبے؛ مُزارَعت، مُضارَبت، وکالت، کفالت اور شرکت کا جائزہ

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

What is دُرُوس اَلبُدُورُ البَازِغَۃ?

امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’اَلبُدُورُ البَازِغَۃ‘‘ کے توضیحی دُورسِ حکمت
مُدرِّس:
ولی اللہی محقق عصر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
مؤلف النجوم الساطعة شرح البدور البازغة
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور