خطبات

قرآنی اصطلاح ”مصر“ اور انبیائے کرام علیہم السلام کی جدوجہد کے تناظر میں
انسانی اجتماع کے تمدنی حُقوق اور شہری ذمہ داریاں

خُطبۂ جمعۃ المبارک:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 10؍ شعبان المعظم 1444ھ / 3؍ مارچ 2023ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور  

خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ:

آیتِ قرآنی:
فَلَمَّا دَخَلُوْا عَلٰى یُوْسُفَ اٰوٰۤى اِلَیْهِ اَبَوَیْهِ وَ قَالَ ادْخُلُوْا مِصْرَ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ اٰمِنِیْنَؕ (12 - یوسف: 99)
ترجمہ: ”پھر جب داخل ہوئے یوسف کے پاس، جگہ دی اپنے پاس اپنے ماں باپ کو، اور کہا: داخل ہو مصر میں اللہ نے چاہا تو دل جمعی سے“۔

حدیثِ نبوی ﷺ :
’’مَنْ أعْیَتْہُ الْمَکَاسِب فَعَلَیْہ بِمِصْر‘‘۔ (رواہ ابن عساكر عن ابن عمرو)
ترجمہ: ”جس شخص پر روزگار کے مواقع تنگ ہوجائیں تو اسے چاہئے کہ وہ مصر (شہر) میں جا کر آباد ہوجائے“۔

۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

0:57 قرآن حکیم کا نظریۂ اجتماعیت اور معاشرتی ترقی کا لازوال پروگرام
5:47 گزشتہ دو خطباتِ جمعہ پر طائرانہ نظر
7:02 ’’مصریت‘‘ کا معنی و مفہوم اور اطلاقی تقاضے
9:44  قران حکیم میں ’’المدینہ‘‘، ’’القریہ‘‘  اور ’’مصر‘‘ کا ذکر
10:15   حنیفی نظریے پر پہلی عملی حکومت مصر میں قائم ہوئی
13:14  نظریے کا ارتقائی سفر امام عبید اللہ سندھیؒ کے ارشاد کی روشنی میں
14:12 مصر کی جغرافیائی نقطہ نظر سے حیثیت ’’مرکزی مقام‘‘ کی ہے
19:29  لفظ ’’مصر‘‘ کا لغوی اور لسانی نقطہ نظر سے ایک جائزہ
21:05  قرآن حکیم میں مصر کا تذکرہ ’’خزائن الارض‘‘ کے حوالے سے ہوا ہے
23:23  سب سے پہلے منصوبہ بند زراعت کا اہتمام مصر میں حضرت یوسف علیہ السلام نے کیا
26:19  مصر میں فاضل پیداوار کو محفوظ کرنے کے حضرت یوسف علیہ السلام کے اقدامات
27:31  مصر کو مصر بنانے میں حضرت یوسف علیہ السلام کے سیاسی اور معاشی اقدامات کی اہمیت
28:54  حضرت یوسف علیہ السلام کا اپنے بھائیوں کے ساتھ مثالی حسنِ سلوک
32:07  مصر میں حضرت یوسف علیہ السلام نے وسائل اوران کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا
35:47  کسی بھی نظام میں معاشی وسائل کو لوٹنے والے اور نظام پر بوجھ طبقے
39:13  مصر میں فرعونوں نے حضرت یوسف علیہ السلام کے عادلانہ نظام کو نظامِ ظلم سے بدل دیا
42:00  اپنے دور کے فرعونِ مصر کے خلاف حضرت موسیٰ علیہ السلام کی انقلابی جدوجہد
50:17  قیصر و کسریٰ کے خلاف حضور اکرم ﷺ کی اجتماعی انقلابی جدوجہد
52:20  صحابہ کرامؓ کی انقلابی جماعت نے مصر کی ’’مصریت‘‘ کو از سرِنو بحال کیا
56:29 ترقی اور تمدن  کے تناظر میں ہندوستانی شہروں کی مصری معنویت
59:55  قبل از غلامی‘ ہندوستان کے سیاسی و معاشی نظام کی کار کردگی
1:03:45  انگریزوں نے فرعونوں کی طرح ہندوستان کے نظام کو تباہ کردیا
1:06:19  مدینہ، قریہ اور مصر اجتماعیت کے فروغ کے ادارے ہیں، جن کو بسانا اور ریاستیں قائم کرنا انبیا علیہم السلام کی سنت ہے


پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

What is خطبات?

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرانیہ ، لاہور ۔ پاکستان
Presented by Rahimia Institute of Quranic Sciences, Lahore Pakistan
w: www.rahimia.org
FB: @rahimiainstitute