حجِ بیت اللہ کا محمدیﷺ نظام: ملتِ ابراہیمی کے عالمگیر غیر طبقاتی اقترابی و ارتفاقی مقاصد کے تناظر میں
خطبہ جمعۃ المبارک
حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ
بتاریخ:27 ذی قعدہ 1447ھ / 15؍مئی 2026ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور، ملتان کیمپس
خطبے کی راہنما قرآنی آیت
وَ اِذْ بَوَّاْنَا لِاِبْرٰهِیْمَ مَكَانَ الْبَیْتِ اَنْ لَّا تُشْرِكْ بِیْ شَیْــٴًـا وَّ طَهِّرْ بَیْتِیَ لِلطَّآىٕفِیْنَ وَ الْقَآىٕمِیْنَ وَ الرُّكَّعِ السُّجُوْدِ(26) وَ اَذِّنْ فِی النَّاسِ بِالْحَجِّ یَاْتُوْكَ رِجَالًا وَّ عَلٰى كُلِّ ضَامِرٍ یَّاْتِیْنَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِیْقٍ(27) لِّیَشْهَدُوْا مَنَافِعَ لَهُمْ وَ یَذْكُرُوا اسْمَ اللّٰهِ فِیْ اَیَّامٍ مَّعْلُوْمٰتٍ عَلٰى مَا رَزَقَهُمْ مِّ بَهِیْمَةِ الْاَنْعَامِ-فَكُلُوْا مِنْهَا وَ اَطْعِمُوا الْبَآىٕسَ الْفَقِیْرَ٘ (28) ثُمَّ لْیَقْضُوْا تَفَثَهُمْ وَ لْیُوْفُوْا نُذُوْرَهُمْ وَ لْیَطَّوَّفُوْا بِالْبَیْتِ الْعَتِیْقِ(29) سورۃ الحج (22: 26-29)
ترجمہ: اور جب ہم نے ابراہیم کے لیے کعبہ کی جگہ معیّن کر دی کہ میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کر اور میرے گھر کو طواف کرنے والوں اور قیام کرنے والوں اور رکوع سُجود کرنے والوں کے لیے پاک رکھ۔ اور لوگوں میں حج کا اعلان کر دے کہ تیرے پاس پاپیادہ اور پتلے دُبلے اونٹوں پر دور دراز راستوں سے آئیں، تاکہ اپنے فائدوں کے لیے آ موجود ہوں اور تاکہ جو چوپائے اللہ نے انہیں دیے ہیں، ان پر مقررہ دنوں میں اللہ کا نام یاد کریں۔ پھر ان میں سے خود بھی کھاؤ اور محتاج فقیر کو بھی کھلاؤ۔ پھر چاہیے کہ اپنا مَیل کُچیل دُور کریں اور اپنی نذریں پُوری کریں اور قدیم گھر کا طواف کریں۔
۔۔۔۔خطبے کے چند مرکزی نکات۔۔۔۔ 👇
✔️ امتِ محمدیہﷺ کے ذریعے ملتِ حنیفیت کی تکمیل
✔️ ملتِ حنیفت کے دو دائرے: اقترابات اور ارتفاقات
✔️ بیت اللہ الحرام بطور ملتِ حنیفیت اور بین الاقوامیت کا مرکز
✔️ بیت اللہ الحرام کے مقاصدِ قیام: توحید کا قیام اور شرک کا ردّ
✔️ بیت اللہ الحرام کے مقاصدِ قیام: ظاہری و باطنی پاکیزگی کا حُصول
✔️ بیت اللہ الحرام کے مقاصدِ قیام: انسانیت کا بین الاقوامی مرکز
✔️ حدیثِ نبویﷺ کی وضاحت اور جہاد کے ساتھ حج کی مماثلت
✔️ حج بطور ایک انسانیت گِیر غیر طبقاتی اجتماع
✔️ خطبہ حجۃ الوداع میں عالمی مساوات کا اعلانِ عام
✔️ ملّتِ ابراہیمی کے اعمال کا شریعتِ محمّدیہ ﷺ میں ارکانِ حج کے طور پر محفوظ ہونا
✔️ ملّت ابراہیمی کی حقیقی وارث: اُمتِ محمدیہ ﷺ
✔️ حج بطور ایک عالم گِیر اجتماعی عبادت
✔️ حج مبرور کی حقیقت
✔️ حضرت عمرؓ کا حج کی رسمیّت کی تردید اور مقصدیّت کی طرف متوجہ کرنا
✔️ حضرت ابوبکرؓ کا بطور امیرِ حج تقرر اور معاہدات سے متعلق اعلانِ عام
✔️ مقصدیّتِ حج کے اِحیاء کی ضرورت و اہمیت
✔️ اسلامی عبادات میں اجتماعیت کی رُوح اور اس کی اہمیت
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا
What is خطبات?
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرانیہ ، لاہور ۔ پاکستان
Presented by Rahimia Institute of Quranic Sciences, Lahore Pakistan
w: www.rahimia.org
FB: @rahimiainstitute