خطبات

تعمیری رویوں اور معاشرے کی تشکیل میں قرآن حکیم کی تلاوت،اس کے
نظامِ حکمت اور صفتِ احسان کا اَساسی کردار

تکمیلی نشست دورہ تفسیر قرآن حکیم
خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 21؍ محرم الحرام 1446ھ / 28؍ جولائی 2024ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور 

خطاب کی رہنما آیاتِ قرآنی وحدیث نبوی ص:

آیاتِ قرآنی
1۔ ‌هُوَ ‌الَّذِي ‌أَرْسَلَ ‌رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ۔ (9 – التوبہ: 33)
ترجمہ: ”اس (اللہ تعالیٰ) نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچا دین دے کر بھیجا ہے، تاکہ اسے سب دینوں پر غالب کرے اور اگر چہ مشرک نا پسند کریں“۔
2۔ ‌وَكُونُوا ‌مَعَ ‌الصَّادِقِينَ۔ (9 – التوبہ: 119)
ترجمہ: "اور ہو جاؤ سچوں کے ساتھ"۔

حدیثِ نبوی ﷺ:
”خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ“۔ (الجامع الصحیح للبخاری، حدیث: 5027)
ترجمہ: ”تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن مجید پڑھے اور پڑھائے“۔

۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔

تمہیدی گفتگو
قرآن حکیم کے حوالے سے ہماری روز مرہ حکمتِ عملی اور ترجیحات کیا ہونی چاہئیں
تلاوتِ قرآن حکیم کے حوالے سے غلط فہمی کا ازالہ اور تلاوتِ قرآن کی اہمیت
تلاوتِ قرآن حکیم کے حوالے سے عقلی ترغیبات اور امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے ارشادات
صوفیائے کرام کے اقوال اور مجالس کے لیے مریدین اور معتقدین کا اہتمام
قرآن حکیم کی تلاوت اور تفہیم کے لیے امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کا خصوصی ارشاد
روزانہ قرآن حکیم کی تلاوت کے معمول کا شخصیت سازی میں اہم ترین کردار
قرآن حکیم دین کے مکمل نظامِ فکر و عمل کی دعوتِ فکر و عمل دیتا ہے
قرآن حکیم عبادات سمیت انسانیت کے مسلمہ اقدار کو قائم کرنے کی دعوت دیتا ہے
قرآن حکیم ابدی سچائیوں کے عملی نظام کو قائم کرنے کا ایک لائحۂ عمل دیتا ہے
محض لفاظی اور گفتگو کے بجائے قرآنی تعلیمات کے مطابق اپنی تربیت پیش نظر رہے
تربیت اور رویوں کی تبدیلی اور تعمیر میں صفتِ احسان کا بنیادی کردار
قرآن حکیم کے چار بنیادی اُمورِ تربیت: تلاوتِ قرآن، تعلیمِ کتاب، تعلیمِ حکمت اور تزکیۂ نفس
علمائے حق کا قرآنی اُمورِ تربیت کے حوالے سے بنیادی کردار و عمل
غلبے کے لیے طاقت و جبر کے بجائے حکمت، موعظت اور محبت زیادہ مؤثر ہوتی ہے
علم کا تکبر اور نظم و اختیارات کا تحکم خرابی پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے
دورۂ تفسیر قرآنِ حکیم میں شرکت کے بعدحکمت و شعور کے ساتھ اس کی دعوت فکر کو عام کیا جائے

مکمل خطبہ سننے کے لیے درجِ ذیل لِنکس پر کلک کیجیے


یوٹیوب

فیس بک

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (
) آئیکون کو دبادیں۔

https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute

منجانب: رحیمیہ میڈیا

What is خطبات?

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرانیہ ، لاہور ۔ پاکستان
Presented by Rahimia Institute of Quranic Sciences, Lahore Pakistan
w: www.rahimia.org
FB: @rahimiainstitute