خطبات

یومِ مزدور: انبیاءؑ کی عادلانہ جدوجھد اور دین فطرت کی روشنی میں محنت کُش سرمایہ داری نظام کا جائزہ

خطبۂ جمعۃ المبارک
 خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
 بتاریخ : 13؍ذی القعدہ 1447ھ /یکم مئی 2026ء
 بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی وحدیثِ نبویﷺ:
آیتِ قرآنی:
قَالَتۡ اِحۡدٰٮہُمَا يٰاَبَتِ اسْتَاْجِرۡهُ‌  ۖ اِنَّ خَيۡرَ مَنِ اسۡتَـاْجَرۡتَ الۡقَوِىُّ الۡاَمِيۡنُ ۔ (28 –قصص:26)
ترجمہ : ”بولی ان دونوں میں سے ایک اے باپ اس کو نوکر رکھ لے، البتہ بہتر نوکر جس کو تو رکھنا چاہے وہ ہے جو زور آور ہو امانت دار“۔
حدیث نبویﷺ:
 ”آجرْتُ نَفْسِي مِنْ خَدِيجَةَ ‌سَفْرَتَيْنِ ‌بِقَلُوصٍ“. (السنن الكبرى – البيهقي:6/ 195 ط العلمية)
ترجمہ : ”میں نے خدیجة کے لیے دو سفروں کی اجرت ایک اونٹنی لی“۔
🔸 خطبۂ جمعہ: نکات
✔️ کل انسانیت کی ترقی اور فلاح کا ہمہ گیر اور آفاقی نظام 
✔️ بنی آدم کی خدمت پر مامور فرشتوں کا ملکوتی نظام 
✔️ انبیاءؑ کے اقترابی و ارتفاقی پہلو کی فہم کی ضرورت واہمیت
✔️ ابلیس کا انسانیت دشمنی کی اساس پر خدمتِ انسانیت کے اعلی پروگرام کا انکار
✔️ شیطان کے الحادی فکر و عمل کے زیرِ اثر حکمائے مُلحدِین کے ناقص مادی تصورات
✔️ اِلحادی تصورات اور مسخ شدہ مذہبیت کا مقابلہ کرنے والے انبیائے کرام و حکمائے ربّانین اور تجزیاتی شعوری تقاضے
✔️ یومِ مزدور کے پسِ منظر میں تمہیدی گفتگو
✔️ محنت کی سماجی تشکیل میں مرکزیت و اساسیت
✔️  انبیاءؑ کا محنت و جدوجہد کا نظام
✔️ خطبے کی مرکزی آیت میں اجرت کے قانون کی اساسیات اور مزدور کی دو خصوصیات کا بیان
✔️ حضرت شعیبؑ کا حضرت موسیٰؑ سے اجرت کا معاملہ اورسلیقۂ نبوت کی تعلیم 
✔️ بکریاں چرانے کے صبر آزماء کام کے ذریعے انبیاءؑ کی انسانی مینیجمنٹ کی تربیت 
✔️ ہر نبی کا معاشی محنت کے لیے  پیشہ اختیار کرنا
✔️ خطبے کی مزکری حدیث میں رسول اللہؐ کا معاشی ضروریات پوری کرنے کے لیے تجارتی اسفار کا ذکر 
✔️ مزدور کے لیے ضروری ہے کہ درست طور پر کام مکمل کرے جیسے امتِ محمدیہ
✔️ مزدور کی مزدوری کے بارے میں انصاف پسند اور فسادی ذہنیت کا تجزیہ
✔️ حضرت ابوذر غفاریؓ اور حضرت بلالؓ کے واقعے میں رسول اللہؐ کا مزدوروں کی قرار واقعی حیثیت اور اس کے حقوق پر تنبیہ کرنا 
✔️ آپؐ کا خلفائے راشدین کو اور آگے آنے والے ہر حکمران کی محنت کشوں کے حقوق کی ادائیگی کی وصیت
✔️ حضرت ابوبکر صدیقؓ کا خلیفہ کی حیثیت سے اپنے لیے مزدور کے برابر اجرت کا تعین کرنا
✔️ دینی معاشی نظام میں حصولِ نفع کی شرط انسانی محنت 
 ✔️ بینکنگ سسٹم کی ابتداء، زر کی اساس پر ظالمانہ سودی نظام اور سرمائے کی بنیاد پر مزدوروں سے مجرمانہ رویے
✔️ یورپین بھیڑیوں کی معاشی لوٹ کھسوٹ اور وسائل لوٹنے کی تین سو سالہ سیاہ اور الم ناک تاریخ
✔️ 1876ء میں کھیوڑہ اور 1886ء میں شکاگو کے مزدوروں کا قتل عام
✔️  ایسٹ انڈیا کمپنی اور برٹش دور سے مزدوروں کے حقوق چھینے کا ظالمانہ نظام آج تک جاری
✔️ اسلامی بینک کاری کے نام پر مذہبی طبقے کی سودی ملمع کاری اور مزدوروں کا استحصال
✔️ شہزادہ چارلس کی تقریر کے تناظر میں استحصالی تاریخ کا جائزہ
✔️ مسلمان کی بنیادی ذمہ داری اور عملی تقاضے

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔)  آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

What is خطبات?

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرانیہ ، لاہور ۔ پاکستان
Presented by Rahimia Institute of Quranic Sciences, Lahore Pakistan
w: www.rahimia.org
FB: @rahimiainstitute