دینِ قیّم کے فطری اصولوں کے بالمقابل کج روی کی استعماری حکمت عملی اور اس کے خلاف آزاد قومی مزاحمت کا جائزہ
خطبۂ جمعۃ المبارک
خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ: ۱۴؍ شوال المکرم 1447ھ / 03؍ اپریل 2026ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) پشاور کیمپس
خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی:
آیتِ قرآنی:
1۔ قُرۡاٰنًا عَرَبِیًّا غَیۡرَ ذِیۡ عِوَجٍ لَّعَلَّہُمۡ یَتَّقُوۡنَ۔ (39 –زمر:28)
ترجمہ : ”قرآن ہے عربی زبان کا جس میں کجی نہیں تاکہ وہ بچ کر چلیں “۔
2۔ اَلَا لَعۡنَۃُ اللّٰہِ عَلَی الظّٰلِمِیۡنَ، الَّذِیۡنَ یَصُدُّوۡنَ عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ وَ یَبۡغُوۡنَہَا عِوَجًا ؕ وَ ہُمۡ بِالۡاٰخِرَۃِ ہُمۡ کٰفِرُوۡنَ ۔ (11 –ہود:19،18)
ترجمہ : ”سن لو پھٹکار ہے اللہ کی ناانصاف لوگوں پر۔ جو کہ روکتے ہیں اللہ کی راہ سے اور ڈھونڈھتے ہیں اس میں کجی اور وہی ہیں آخرت سے منکر“۔
🔸 خطبۂ جمعہ: نکات
✔️ نبی اکرمﷺ کے لائے نظام زندگی کو اپنانے کی ضرورت و اہمیت
✔️ مادی نظام‘ انسانیت کی مجموعی و کامل کامیابی کا ضامن نہیں!
✔️ انسان کے اقوال و افعال کے سوسائٹی پر اثرات
✔️ حکمرانوں اور رہنماؤں کی حرکات و سکنات اور اخلاق ماتحت افراد پر اثر انداز ہوتے ہیں
✔️ انسانی اقوال و اعمال کا قرآنی تجزیہ اور صراطِ مستقیم کا تعین
✔️ خطبے کی مرکزی آیات میں دینِ قیّم (صراط مستقیم) اور عوج کے بنیادی فرق کی وضاحت
✔️ قانون؛ عام فہم زبان، آسان اور واضح و دو ٹوک ہونا ضروری
✔️ نبی اکرمؐ کے لائے ہوئے نظام زندگی کی یہی دو اساسیات
✔️ دینِ اسلام کے قومی و بین الاقوامی نظام تک ان اصولوں کی پاسداری
✔️ صحابہ کرامؓ نے غیر عرب اقوام کو ان کی قومی زبان میں دینِ قیم کے آفاقی اصولوں کی تعلیم دی
✔️ حضرت عبداللہ ابن عباسؓ کی اپنے فارسی شاگرد کی قومی زبان میں تربیت
✔️ ہر قوم کو دینِ قیم کے قوانین کی قومی زبان میں تعلیم و تربیت دینا‘ اس آیت کا بنیادی تقاضا
✔️ خطبے کی دوسری آیت کی توضیح و تشریح؛
✔️ بدیسی زبان میں قانون سازی‘ دینِ قیم میں کجی و رکاوٹیں کھڑی کرکے عوام کے حقوق کے استحصال کا ذریعہ
✔️ حق بات میں رکاوٹ پیدا کرنے والے انسانیت دشمن عناصر کا گھناؤنا کردار
✔️ مغل حکمرانوں، برعظیم کی دیگر قوموں اور متحدہ ہندوستان کے خلاف نفرت پیدا کرنے اور حقائق مسخ کرنے کاسامراجی بیانیہ
✔️ قومی ریاستوں کے دور میں عالمی سامراج کی برصغیر اور عرب خطوں کی ظالمانہ تقسیم
✔️ سرمایہ دارانہ نظام کے قوانین انسانیت کی ترقی کے راستے میں رکاوٹ اور جنگ عظیم اول کے بعد ورلڈ آرڈر کی بنیاد پر خطوں کی غیر حقیقی تقسیم
✔️ سرمایہ درانہ نظام میں جائز بیع میں رکاوٹ کھڑی کر کے قرضوں کی معیشت اور سود کا فروغ
✔️ قرضوں کی معیشت کا انکار کرنے والی قومی ریاستیں (لیبیا، عراق و ایران) کے خلاف جنگ اور دہشت گردی کا پراپیگنڈا
✔️ مظلوم کے حقوق سے توجہ ہٹانے کے لیے الجھاؤاور کجی کی مذہبی و سیاسی روش
✔️ سیاسی غلامی اور معاشی بد حالی کی صورت میں لعنت کی مستحق اقوام اور ممالک
✔️ قرآنی شعور کی بنیاد پر کجی و رکاوٹ ختم کرکے دین قیم کے لیے جدوجہد کی عصری ضرورت
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا
What is خطبات?
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرانیہ ، لاہور ۔ پاکستان
Presented by Rahimia Institute of Quranic Sciences, Lahore Pakistan
w: www.rahimia.org
FB: @rahimiainstitute