خطبات

حکمتِ عملی کی نبوی اَساس پر فہمِ دین؛
ولی اللّٰہی مجددین کا فکری امتیاز اور اس کا عصری اطلاق

خُطبۂ جمعۃ المبارک:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 29؍ جُمادی الثانی 1445ھ / 12؍ جنوری 2024ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ)، لاہور

خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ :
 
آیتِ قرآنی:
یُّؤْتِی الْحِكْمَةَ مَنْ یَّشَآءُۚ، وَ مَنْ یُّؤْتَ الْحِكْمَةَ فَقَدْ اُوْتِیَ خَیْرًا كَثِیْرًا۔ (2 – البقرہ: 269)
ترجمہ: "عنایت کرتا ہے سمجھ جس کسی کو چاہے، اور جس کو سمجھ ملی اس کو بڑی خوبی ملی"۔

حدیثِ نبوی ﷺ :
”الْكَلِمَةُ الْحِكْمَةُ ضَالَّةُ الْمُؤْمِنِ فَحَيْثُ وَجَدَهَا فَهُوَ أَحَقُّ بِهَا“۔ (سنن ترمذی، حدیث: 2687)
ترجمہ: ”حکمت کی بات مومن کی گمشدہ چیز ہے، جہاں کہیں بھی اسے پائے وہ اسے حاصل کر لینے کا زیادہ حق رکھتا ہے“۔

۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

✔️ شریعت کا فہم، حکمتِ قرآنیہ پر موقوف اور اس کا انکار بڑا مکر و فریب
✔️ خانوادۂ ولی اللّٰہی کا حکمتِ قرآن کے اِحیاء اور فہمِ دین کی تجدید کی وسیع شاہراہ کا تعین
✔️ گزشتہ خطباتِ جمعہ میں حکمت کے مختلف پہلوؤں کا خلاصہ
✔️ ولی اللّٰہی مفکرین و مجددین کی بڑی خصوصیت؛ حکمتِ عملی کی اَساس پر دین کا فہم و شعور
✔️ سلسلۂ ولی اللّٰہی کے اس فیض سے پوری دنیا مستفید ہوئی
✔️ دینی حکمتِ علمی کی بنیاد پر ولی اللّٰہی فکرکی تفہیم‘ آج کے دورکی بڑی ضرورت
✔️ شرائع کی عملی مثالوں سے حکمتِ عملی کی وضاحت (شاہ صاحبؒ کے فکر کا کمال)
✔️ ہر دور کے حالات کی مناسب حکمتِ عملی کے تحت ضمنی قانون سازی کا عمل، نیز فقہ حنفی کا امتیازی پہلو
✔️ دور کے مخصوص تقاضوں کے تحت ضمنی قانون سازی کو اصل شریعت قرار دینا‘ دورِ زوال کا بڑا دجل اور حکمتِ عملی نہ سمجھنے کا نتیجہ
✔️ ولی اللّٰہی جماعت نے حکمتِ عملی کی اَساس پر قرآنِ حکیم سیکھا اور سکھایا
✔️ شاہ صاحبؒ کا قرآنی حکمتِ عملی ’’الجادّۃ القویمۃ‘‘ (واضح اور درست شاہراہ کے عملی نظام) کی وضاحت
✔️ شاہ صاحبؒ کا حکمتِ عملی کے تناظر میں مغلیہ سلطنتِ اسلامیہ کی فرسودگی کا جائزہ اور نئے نظام کا قیام
✔️ ’’التّفہیماتُ الإلٰہیّۃ‘‘ میں شاہ صاحبؒ کا حکمتِ عملی کے پیشِ نظر دور کے تمام فرسودہ طبقات کی نشان دہی
✔️ شاہ عبدالعزیزؒ، خواجہ امین ولی اللّٰہیؒ اور شاہ محمد عاشق پھلتیؒ کا جادۂ قویمہ کے فروغ میں کردار
✔️ شاہ عبدالعزیزؒ کا حکمتِ عملی اور سیاسی شعور کی اَساس پر فتویٰ دار الحرب؛ مولانا سندھیؒ کا اہم قانونی نکتہ
✔️ شاہ عبدالعزیزؒ کاحکومتی نظم و نسق کے لیے متبادل قیادت کی تیاری، جدوجہد اور جماعت کا عملی کردار
✔️ انگریز سامراج کے مقابلے پر آزادی کی جدوجہد کے خلاف عدمِ خروج کے فقہی جُزئیے سے استدلال، حکمتِ عملی کی اساس پر قابلِ ردّ
✔️ مولانا محمدقاسم نانوتویؒ کا حکمتِ عملی کے پیشِ نظر فکرِ ولی اللّٰہی کو اُردو میں منتقل کرنا؛ حضرت سندھیؒ کا عمدہ تجزیہ
✔️ انگریز سامراج کا شریعت کے نام پر دجل و فریب، پروپیگنڈا اور حکمتِ عملی سے عاری مذہبی طبقات پیدا کرنا
✔️ حضرت شیخ الہندؒ کے ہاں شاہ صاحبؒ آخری اتھارٹی
✔️ حضرت شاہ عبدالرحیم رائے پوریؒ کی افکارِ شاہ ولی اللہؒ سے والہانہ محبت
✔️ حضرت شیخ الہندؒ کے محقق شاگردوں کے ہاں بھی جادۂ قویمہ کو بنیادی حیثیت حاصل
✔️ مفتی کفایت اللہ دہلویؒ کا سیاسی شعور کی اساس پر علمائے اسلام کے عنوان سے جمعیت کے خلاف فتویٰ
✔️ حکمتِ عملی کے اُصول پر حضرت شاہ عبد القادر رائے پوریؒ کی طرف سے حضرت مدنیؒ کی تائید
✔️ حضرت شاہ عبدالعزیز رائے پوریؒ اور حضرت شاہ سعید احمد رائے پوریؒ کا حکمتِ عملی کی بنیاد پر فکرِ ولی اللّٰہی کے فروغ میں اہم کردار
✔️ مجدد العصر شاہ سعید احمد رائے پوریؒ کا پاکستان میں حکمتِ عملی کی اساس پرنام نہاد افغان جہاد کے خلاف کردار
✔️ جاہل، لالچی اور مفاد پرست افراد کا مکر و فریب اور دھوکہ دہی
✔️ شاہ سعید احمد رائے پوریؒ نے ولی اللّٰہی فکر کی تعلیم شاہ عبدالعزیز رائے پوریؒ سے حاصل کی
✔️ حکمتِ عملی کی بنیاد پر شیعہ سنی فساد کے خلاف شاہ سعید احمد رائے پوریؒ کا شعوری کردار
✔️ علمائے حق کے خلاف زبان درازی کرنے والوں کا اللہ سے اعلانِ جنگ اورانجام

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

What is خطبات?

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرانیہ ، لاہور ۔ پاکستان
Presented by Rahimia Institute of Quranic Sciences, Lahore Pakistan
w: www.rahimia.org
FB: @rahimiainstitute